: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
مسی ساگا میں مسلسل پیس آنے والے ٹریفک حادثات نے ٹریفک حکام کی کارکردگی کو مشکوک کر دیا ہے۔ مسی ساگا میں تیز رفتار کار پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک 2 زخمی ہو گئے۔ ایلنگٹن ایونیو کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو گئی اور اطراف کے فٹ پاتھ سے ٹکراتے ہوئے پول سے جا ٹکرائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کار سے شراب کی تین بوتلیں بھی ملی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے
کہ حادثہ شراب نوشی کے دوران گاڑی چلانے کے باعث پیش آیا ہے۔ انگلنگٹن کے اطراف کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکا ہے اور اکثر حادثات شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے باعث پیش آتے ہیں۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے اقدمات نہیں کئے گئے ہیں جس کے باعث ڈرائیور بلا خوف و خطر نشے کی حالت میں گاڑیاں چلاتے ہیں اور اکثر لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔